پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش میں مظاہرے، شائقین شکیب الحسن پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران خاموشی اختیار کرنے پر شائقین کرکٹ شکیب الحسن پر برس پڑے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن کینیڈا میں ٹی 20 لیگ کھیلنے کے لیے موجود ہیں جہاں بنگلہ دیشی شائقین نے ان پر جملے کسے۔

آل راؤنڈر نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے چل دیے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری تھے جبکہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بھی صدر کے احکامات پر رہائی مل گئی تھی۔

 گزشتہ روز مشتعل مظاہرین نے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی آگ لگادی تھی، وہ کھلنا ڈویژن سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

انہوں نے رواں سال کے شروع میں بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی لیگ کے امیدوار کے طور پر مسلسل دوسری بار یہ نشست جیتی تھی۔

جب شیخ حسینہ واجد ملک سے فرار ہوئیں تو مشتعل مظاہرین نے مشرفی مرتضیٰ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے جلا ڈالا تھا۔

واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے تینوں فارمیٹ کے 117 میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی، طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 390 وکٹیں حاصل کیں، اور 36 ٹیسٹ، 220 ون ڈے اور 54 ٹی 20 میں 2955 رنز بھی بنائے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مشرفی مرتضیٰ حسینہ واجد کی زیر قیادت عوامی لیگ میں 2018 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں