پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔

لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے دفترخارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، حکومت پاکستان نے شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کا مشورہ دے دیا ہے، پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، لبنان میں رہنے والوں کو خاص طور پر انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ لبنان میں مقیم پاکستانی بیروت میں سفارتخانے سے رابطے میں رہیں، پاکستانی سفارتخانہ بیروت کے رابطہ نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ گروپ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو چار درجے تک بڑھا دیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

حزب اللہ کی جانب سے چند دن پہلے پارٹی کے سینئر رہنما فواد شکر کے قتل پر سوگ منایا گیا تھا، بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیل نے ایک عمارت پر میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں فواد شکر شہید ہوگئے تھے۔

تہران میں بھی ایک حملے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جام شہادت نوش کیا تھا، دو رہنماؤں کے قتل کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں