سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے 18 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
مالدیپ میں غوطہ خور کو بلیو وہیل کے ساتھ تیراکی کرتے دکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر لایان کے اکاؤنٹ سے یہ دلکش ویڈیو شیئر شیئر کی گئی اور لکھا گیا کہ بلیو وہیل کے ساتھ تیراکی کرنا میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔
غوطہ خور کی بلیو وہیل کے ساتھ تیراکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور صارفین اسے خوبصورت لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو دیکھ کر میں حیران رہ گیا ہوں بہت ہی دلکش ویڈیو ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’لوگوں کو ایسا کرنے کی ہمت کیسے ملتی ہے، میں یہ ویڈیو دیکھ کر گھبرا گیا ہوں۔‘