شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ ورزش کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ننھی بیٹی عالیانہ فلک بھی موجود ہیں۔
سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ ورزش کررہی ہیں لیکن آپ والدہ ہیں اور والد (فلک شبیر) آپ کے فٹنس کوچ اور فوٹو گرافر ہیں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔