منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پراپرٹی کی قیمت آئن لائن کس طرح چیک کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسٹرکٹ کلکٹر ریٹ کو عام طور پر ڈی سی ریٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ بنیادی طور پر حکومت کی طرف سے جائیدادوں کی کم از کم قیمت ہوتی ہے۔

کسی بھی جائیداد کی قیمت حکومت کی طرف سے محل وقوع اور دیگر عوامل کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے اور یہ اس جائیداد کی کم سے کم قیمت کہلاتی ہے، ڈی سی کی شرح جائیداد کے لین دین اور تخمینے سے وابستہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے تعین کیلئے ایک معیار کے طور پر کام کرتی ہے۔

جائیداد کی قیمت ڈسٹرکٹ کلکٹر یا مساوی اتھارٹی کی طرف سے مقرر کی جاتی ہے اور اس کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ جائیداد کے لین دین کو کم از کم قیمت پر ریکارڈ کیا جائے۔

- Advertisement -

اس سے نہ صرف ٹیکس کی درست وصولی میں مدد ملتی ہے بلکہ ڈی سی ریٹ کسی جائیداد کی انڈر ویلیوایشن اور ٹیکس چوری کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

پنجاب میں ڈی سی ریٹ لسٹ تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ کار

بڑے شہر جیسے لاہور اور ملتان میں، آپ مقامی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ڈی سی ریٹ لسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ریٹ لسٹ کو مقامی ریونیو آفس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ عام طور پر ڈی سی ریٹس کا ریکارڈ رکھتا ہے، ان سے درخواست کی جائے تو وہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

درج ذیل عوامل کسی بھی جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا تعین کرتے ہیں۔ یعنی مقام، تحصیل ضلع، شہر یا قصبہ، ریونیو حلقہ، فلور اور جائداد کی نوعیت کے ذریعے اس کا تعین کیا جاتا ہے۔

جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا آن لائن اندازہ لگائیں

پراپرٹی ڈی سی ویلیویشن کو آن لائن چیک کرنے کے لیے آپ پنجاب حکومت کی ای اسٹیمپنگ کی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

زمین کی قیمت آن لائن معلوم کرنے کے لیے آپ کو زمین کی قسم، مقام، زمین کی درجہ بندی اور رقبہ کے سائز کی تفصیلات کا اندراج کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں