منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس کو عبوری حکومت کا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے، باقی ارکان کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے فرار کے بعد نئی عبوری حکومت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری سیٹ اپ کے سربراہ ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے صدر کی زیرصدارت اس حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں طلبہ قیادت اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

محمد یونس کے سربراہ بننے کے بعد عبوری حکومت کے باقی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی طلبہ کی جانب سے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیشی طلبہ کا نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو ملک کا سربراہ مقررکرنیکا مطالبہ

بنگلہ دیشی طلبہ قیادت نے فوجی حکام سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے تھے، بنگلہ دیشی طلبہ نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا کہا تھا، محمد یونس کے ترجمان نے بھی طلبہ قیادت کی نامزدگی سے اتفاق کیا تھا۔

طلبہ کے مطالبے کے تحت بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جبکہ طلبہ تنظیموں نے فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں