جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

نیویارک کی ایک کاؤنٹی میں ماسک پہننے پر پابندی لگا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر نیویارک کی ایک کاؤنٹی نے فیس ماسک پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

روئٹرز کے مطابق نیویارک کی کاؤنٹی ناساؤ نے کسی بھی قسم کے عوامی احتجاج کے دوران ماسک پہننے پر پابندی کا بل منظور کر لیا، اس کاؤنٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین اپنی شناخت نہ چھپا سکیں، قانون سازوں کا کہنا ہے کہ بل کا مقصد ان مظاہرین کو روکنا ہے جو مبینہ تشدد اور یہود مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور جو اپنی شناخت چھپاتے ہوئے جواب دہی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری طرف شہری حقوق کے حامیوں نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اظہار حق کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ پیر کو منظور کیے گئے اس بل کے حق میں تمام 12 ریپبلکن ارکان نے ووٹ دیا جب کہ ڈیموکریٹس نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

بل کے مطابق عوامی مقامات پر اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کی غرض سے چہرے کو ڈھانپنا جرم تصور کیا جائے گا، جس کی سزا ایک سال قید اور ایک ہزار ڈالر جرمانہ ہو سکتی ہے۔ تاہم بل میں صحت یا طبی وجوہ کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی مقاصد کے باعث چہرہ ڈھاپنے پر چھوٹ دی گئی ہے۔

نیویارک کی سول لبریٹیز یونین (این وائے سی ایل یو) نے بل کو آزادی رائے پر حملہ قرار دیا ہے، ریجنل ڈائریکٹر سوزین نے کہا کہ پولیس افسران صحت کے ماہرین نہیں ہیں اور نہ ہی مذہبی ماہر ہیں جو یہ فیصلہ کر سکیں کہ کس کو ماسک کی ضرورت ہے اور کس کو نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں