اشتہار

راولپنڈی دھماکے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ دن دو بجے لیاقت باغ میں ادا کی جائے گی۔

راولپنڈی میں چٹیاں ہٹیاں کے علاقے میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ وارث خان میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز امام بارگاہ کے باہر ہونے والے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے جبکہ تین زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش نہیں تھا، دھماکہ خیز مواد امام بارگاہ کے سامنے نصب تھا، وزیرِاعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عمران خان، پرویز مشرف، سراج الحق، طاہر القادری، چوہدری برادران اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کی ہے، مجلس وحدت مسلمین ، جعفریہ الائنس اور جمعیت علمائے پاکستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تحفظ عزاداری کونسل اور سنی الائنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں