جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ دم توڑ چکا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ دم توڑ چکا ہے اب پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے رسک سے باہر آچکا ہے۔

انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تمام ادائیگیوں سے زیادہ ہیں اور رواں مالی سال 26 ارب ڈالر کے لگ بھگ غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہے۔

- Advertisement -

جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان مختلف ذرائع سے بروقت رول اوور حاصل کرلے گا حکومت پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کرنا ہوں گی، جون 2025 میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جون  میں 3.2 ارب ڈالر کی نان فیول درآمد کی ہیں جون  میں پاکستان نے 4.6 ارب ڈالر کی درآمدات کیں جب کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5 سے  13.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں