منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش دیکھ لیں یہی کچھ یہاں بھی ہوسکتا ہے، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش دیکھ لیں یہی کچھ یہاں بھی ہوسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے رکن اسمبلی مبین عارف کو پاکستان آنے نہیں دیا جارہا ہے، ان کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا بولا گیا ہے، معاملہ کمیٹی میں اٹھایا تو اعتراض کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش سے فرار ہوگئی تھیں، یہ لوگ یہاں سے ایران جاسکتے ہیں نہ کابل جاسکتے ہیں، میں خود ایک پائلٹ ہوں مجھے ہیلی کاپٹر کی رینج کا پتہ ہے، یہاں تاخیر سے سہی لیکن بنگلہ دیش جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

عمر ایوب نے کہا کہ اپنے آپ کو ریاست کہنے والے آئین کا آرٹیکل 17 پڑھیں، ہم اپنی جگہ کھڑے ہیں جان سے مارنا ہے تو ماردیں، ہم کہتے ہیں ہمارا قصور بتاؤ ثبوت کہاں ہیں وہ دکھاؤ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کے لیے ہماری ملاقاتیں جاری ہیں، اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں مزید بھی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معافی نہیں مانگی، انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے منظرعام پر لائی جائیں، فوٹیج میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث ہوا تو پھر دیکھیں گے جب فوٹیج سامنے لائی جائیں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم سب کے نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اور محسن نقوی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں