منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی جس دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، وہاں سے جواب نہیں آئے گا، عرفان صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس دروازے پردستک دےرہےہیں ، وہاں سے جواب نہیں آئے گا، مذاکرات تو سیاستدانوں سے کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے احساس ہوکہ کوئی غلط کام کیا ہے، پھر معافی کالفظ آتا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نو مئی واقعات سے متعلق عجیب موقف اپناتےہیں، وہ کہتے ہیں میں نے احتجاج کاکہاتھا، اگرآپ کاآدمی باہرنہیں نکلاتوجو16لوگ جاں بحق ہوئےوہ کون تھے؟

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی غلط جگہ جارہے ہیں، وہ جس دروازےپردستک دےرہے ہیں وہاں سے کوئی جھانکنے کو تیار نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتےتھےیہ چورہیں،ڈاکوہیں ان سےبات نہیں کروں ، کچھ بھی کرلیں بانی پی ٹی آئی کوبات سیاستدانوں سے کرنا پڑے گی۔

انھوں نے بتایا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران نوازشریف اورمیں ہیلی کاپٹرپرجارہےتھے، اُس وقت نوازشریف نےکہامجھے دھرنے کی جگہ تو دکھاؤ، ہم نےاس وقت دیکھاکہ دھرنےمیں تو100سےبھی کم لوگ موجودتھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ معاملات ہمیشہ مذاکرات سے ہی آگے بڑھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کومذاکرات کی بیسیوں پیش کش کی ہیں ، ان کومحموداچکزئی اور کبھی کسی اور کا سہارانہیں لیناچاہیے، بانی پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی حکمت عملی ہوتی تو وہ کوئی راستہ تلاش کرتے، ابھی تو بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جواب دیں کہ کس نےاپنےپیروکاروں کوڈھائی سو مقامات پرحملے کا کہا تھا؟

بھوک ہڑتال کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پرہے،جب ان کاکیمپ دیکھاتو5لوگ بیٹھےہوئےتھے، راستہ بنانےکیلئےسوچ سمجھ اور شعور سے کام لیں۔

اہم ترین

مزید خبریں