جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں بلیوں کی تعداد کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج بلیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں اس معصوم پالتو جانور کی تعداد کتنی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 50 کروڑ کے قریب بلیاں موجود ہیں۔ ان کی اوسط عمر 17 سال ہوتی ہے۔ یہ اپنی دلچسپ حرکتوں اور معصوم انداز کے باعث گھروں میں شوق سے پالی جاتی ہے۔

لوگ باگ اس کی معصومانہ حرکتوں سے محظوظ ہوتے ہیں اور ان کے دلچسپ اور خوبصورت کیٹی، سوئٹی جیسے نام رکھے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

آج دنیا بھر میں بلیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کے منانے کا مقصد بلیوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے۔

جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیوں کی ویکسی نیشن باقاعدگی سے کروانی چاہیے۔ ان کی غذا اور تراش خراش کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

اگر آپ کے گھر میں بھی پالتو بلی موجود ہے، تو آج اس کو اس کا من پسند کھاناکھلائیں اور اس کے ساتھ یہ دن خوب منائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں