پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے 5800 سے زائد سرکاری اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 5800 سے زائد سرکاری اسکولوں کو نجی اور سرکاری شراکت داری میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تعلیمی اداروں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے چلایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے یہ بڑا فیصلہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلیے کیا ہے۔
اس کے پہلے مرحلے میں ایسے اضلاع کے اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جہاں کے اسکول کافی عرصے سے بند پڑے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کو اس فیصلے پر اساتذہ کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی پورا کر کے ان ہی اسکولوں کو فعال کیا جا سکتا ہے۔