جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے افتتاح پر اعلان کیا کہ ہم نے لوگوں کی آسانی کےلئے پاسپورٹس آفس سےمعاہدہ کیاہے، پاسپورٹ کی فیس لوگ نہیں حکومت دے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ون ڈاکیومنٹ رجیم پرعملدرآمدکرنےکیلئےڈیجیٹل پاسپورٹ ہوگا، چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔

- Advertisement -

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ہم ڈیجٹائزیشن کی مدد سے گڈ گورننس کی طرف جا رہے ہیں، جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہوگا ان کو اسلحہ لائسنس ملے گا ، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کو پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کےساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، کوئٹہ بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، 4 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی،ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں