بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طویل لوڈشیڈنگ سے باپ کی ہلاکت، بیٹے کا کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ ہر جانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے باپ کی ہلاکت پر  بیٹے نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2لاکھ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سےشہری کی ہلاکت کے معاملے پر کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

درخواست گزار نے 2 کروڑ 2لاکھ ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، جس میں کہا کہ 29جون کوشدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے والد کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔

سٹی کورٹ میں نے درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو 22 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا اور کراچی کو نجلی سپلائی کرنے والی کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں