جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بنگلادیشی آل راؤنڈر دورہِ پاکستان سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر اے ٹیم کے دورہِ پاکستان سے دستبردار ہو گئے۔

آل راؤنڈر محمد سیف الدین نے ذہنی تھکن کا حوالہ دیتے ہوئے اور کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے دو ماہ کے وقفے کی درخواست کرتے ہوئے بنگلا دیش اے ٹیم کے آئندہ دورہِ پاکستان سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

سیف الدین کو دو میچوں کی سیریز کے دوسرے چار روزہ میچ اور اس کے بعد پاکستان ‘اے’ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا۔

حسینہ واجد کے سیاسی کارکن شکیب الحسن پاکستان کیخلاف سیریز کھیل سکیں گے؟

- Advertisement -

انہوں نے اس ماہ کے شروع میں سلیکٹرز کو ای میل کے ذریعے وقفے کی ضرورت سے آگاہ کر دیا تھا۔

Bangladesh all-rounder withdraws from Bangladesh ‘A’ team’s tour of Pakistan

اپنی ای میل میں، سیف الدین نے جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب نہ ہونے اور ملک میں بدامنی کی وجہ سے جاری گلوبل ٹی 20 کے لیے کینیڈا کا سفر نہ کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

سیف الدین کی ای میل میں لکھا ہے کہ ان معاملات کی وجہ سے میں اگلے دو ماہ تک ہر طرح کی کرکٹ سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہوں امید ہے کہ آپ اس معاملے کو مثبت انداز میں لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں