جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کم عمر لڑکے کی اپنی دوست کو آئی فون دلانے کیلیے انوکھی حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے دوارکا ضلع میں کم عمر لڑکے نے اپنی اسکول کی دوست کو آئی فون خرید کر دینے کیلیے انوکھی حرکت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 9ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی دوست کو آئی فون خرید کر دینے کیلیے والدہ کے سونے کے زیوارت چرائے اور ایک سنار کو فروخت کر دیے۔

طالب علم نے 2 اگست کی شام گھر سے زیوارت چوری کیے جبکہ اہل خانہ کو اگلے دن اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے گھر کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ باہر کا کوئی فرد گھر میں داخل نہیں ہوا۔

پھر پولیس نے گھر کے افراد کو شاملِ تفتیش کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں کم عمر لڑکا ملوث ہے جو واردات والے دن سے غائب ہے اور اس نے حال ہی میں ایک دکان سے 50 ہزار (بھارتی روپے) کا آئی فون خریدا ہے۔

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کم عمر ملزم کو گرفتار کیا جس نے پہلے تو واردات میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور پھر اعتراف جرم کیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی دوست کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلیے والدہ کے زیوارت چرائے اور آئی فون خریدا۔ اس نے بتایا کہ والد کے گزر جانے کے بعد وہ مایوسی کا شکار رہا اور پڑھائی میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں