جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر بم بنانے کی کوشش کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر گھر میں بم بنانے کی کوشش کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا حادثہ شہر مظفر پور میں پیش آیا۔ 5 کم عمر بچے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر گھر میں بم بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

متاثرہ بچے ماچس کی تیلیوں کا مصالحہ اور پٹاخوں کا بارود تیار کر کے ایک ٹارچ لائٹ میں ڈال ہی رہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا اور وہ جھلس گئے۔

- Advertisement -

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ باقی چاروں کو معمولی زخم آئے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران بتایا کہ بچے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھ رہے تھے اور انہوں نے گھر میں بم بنانے کی کوشش کی جس کے باعث دھماکا ہوا۔

پچھلے دنوں کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری کرنے والے کم عمر ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے یوٹیوب سے چوری کے طریقہ سیکھا۔

ملزم نے ڈی ایل کلفٹن کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کہاں سے چوری کا طریقہ سیکھا اور کیسے تن تنہا واردات کی۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ ملزم نے یوٹیوب سے سیکھ کر چوری کی واردات کی اور 20 لاکھ کا سامان صرف 2 لاکھ میں فروخت کر دیا۔

پولیس حکام نے چوری شدہ سامان خریدنے والے دکانداروں کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سامان خریدنے سے پہلے دیکھیں کہیں وہ چوری کا تو نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں