بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

گولڈ میڈل جیتنے پر حریف بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس میں بھارت سمیت 12 حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے پاکستانی ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا جس پر ان کے بھارتی حریف نیرج نے مبارکباد پیش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم سے ہار کر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا نے پاکستانی جیولن تھروور کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا ایک دن ہوتا ہے۔ آج میرا نہیں بلکہ ارشد ندیم کا دن تھا۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں 2016 سے مختلف مقابلوں میں ارشد کے ساتھ مدِ مقابل رہا ہوں، لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارشد مجھ سے جیت گیا ہے اور کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ لیکن ارشد نے بہت محنت کی اور آج کی رات وہ مجھ سے بہتر تھا۔ اسے یہ جیت مبارک ہو۔

- Advertisement -

 

انہوں نے کہا کہ میں اپنے چاندی کے تمغے پر خوش ہوں لیکن مطمئن نہیں ہوں۔ میری تھرو تمام راؤنڈز میں بہتر رہی، لیکن اب میں اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پریکٹس کروں گا۔

بھارتی ایتھلیٹ نے یہ بھی کہا کہ اولمپکس میں کامیابی دونوں ملکوں کے لیے اچھی ہے۔ جیولن پاکستان اور بھارت میں زیادہ مشہور نہیں تھا لیکن اب مشہور ہوگیا ہے۔ میری اور ارشد کی کامیابی کے بعد اب مزید ایتھلیٹ اس کھیل میں آئیں گے۔

پھٹے جوتوں سے پیرس اولمپکس تک کا سفر، ارشد ندیم کے عزم کی داستان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں