پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر اللہ سے کیا وعدہ کیا؟ سہیل سمیر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر نے زندگی میں حقیقتاً معجزے کا تجربہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل سمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی چینل کے مورننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار عمرہ ادا کرنے اور زندگی میں معجزے کا تجربہ بیان کر دیا۔

اداکار سہیل سمیر نے بتایا کہ آج بھی وہ وقت یاد کر کے رونگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں، جب پہلی بار بیت اللّٰہ کی زیارت کی، تو بہت سکون ملا، جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دوست کے کہنے پر پہلی بار عمرہ ادا کیا، اس نے مجھے سمجھایا تھا کہ مجھے جانا چاہئے تاکہ میری تمام الجھنیں ختم ہوجائیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی کئی بار عمرہ ادا کرنے کا سوچا لیکن کبھی عمل نہیں کرسکا، لیکن جب دوست کے کہنے پر عمرہ ادا کیا، تو اس کے بعد سے اب تک دو تین بار بلاوا آچکا ہے۔

اداکار سہیل سمیر نے زندگی میں حقیقتاً معجزے کا تجربے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ میری بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی، پیدائش کے بعد بیٹی اچانک بیمار ہوگئی تھی۔

’’ جب پریشانی کی حالت میں اسے اسپتال لے کر جارہا تھا تو اہلیہ نے بتایا کہ اس کی سانس رک گئی ہے، یہ سن کر میں نے اللّٰہ سے دعا کی کہ تو ہی زندگی سے نوازتا ہے اور موت بھی دینے والا ہے، اگر میری بیٹی کو زندگی سے نوازا تو میں اسے قرآن حافظ بناؤں گا ‘‘۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ بیٹی کو لے کر اسپتال میں داخل ہوا ہی تھا کہ بیٹی کی سانسیں چلنے لگیں، اور یہ واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے اور  آج میری بیٹی بالکل ٹھیک اور قرآن حافظہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں