پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو بھارتی سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پہنچیں گے، اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے تھے۔

فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھول پن کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں دل چسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹرین میں دو باراتیں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں