منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

عاطف اسلم کی بیٹوں کے ساتھ بارش میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بیٹوں کے ساتھ بارش میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکار عاطف اسلم نے بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عاطف اسلم کو ویڈیو میں بیٹوں کے ساتھ جمپنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ وہ ان دنوں انڈونیشیا کے موجود ہیں۔

تصویر میں ننھی حلیمہ کو والد کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔عاطف اسلم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہمیں کیپشن کی ضرورت ہے؟‘

واضح رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں