منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پرندہ اسٹور سے نکلنے والے شخص کا بٹوا لے کر فرار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پرندہ اسٹور سے نکلنے والے شخص کا بٹوا لے کر فرار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس میں سیگل (پرندہ) اسٹور سے نکلنے والے شخص کا پرس لے کر اڑ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندہ گھر کی چھت کے اوپر بیٹھا ہے اور پرس چونچ میں دبا کر اڑ جاتا ہے اور پرس میں موجود رقم ہوا میں اڑ جاتی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ نانٹکیٹ میموریل ہوائی اڈے کے منیجر نوح کربرگ ایک اسٹور سے نکل رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ حیران کن واقعہ پیش کیا۔

شہری نے بتایا کہ میں شرٹ اور شارٹس میں تھا اس لیے میرے لباس میں کوئی جیب نہیں تھی، لہٰذا میرا بٹوا میرے ہاتھ میں ہی تھا جب سیگل میرے ہاتھ سے لے کر اڑ گیا اور میں دیکھتا ہی رہ گیا۔

کربرگ نے کہا کہ اگر آپ کو یہ پرس مل جائے تو نقدم رقم رکھ سکتے ہیں اور میں اپنے کارڈ اور لائسنس کی واپسی کے لیے 100 ڈالر نقد انعام پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایسی ہی ایک ویڈیو انگلینڈ سے سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا  تھا کہ ایک پرندہ (سیگل) بڑے اطمینان سے دکان کے اندر آتا ہے اپنی پسندیدہ چپس لے کر باہر چلا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈورمیٹ میں موجود اسٹور میں سیگل آتا ہے اور اپنی چونچ میں چپس کا پیکٹ لے کر باہر چلا جاتا ہے۔

اسٹور کے عملے کا بتانا تھا کہ یہ پرندہ جسے ہم نے ہالی ووڈ اداکار ’اسٹیون سیگل‘ کا نام دیا ہے، تقریباً چھ سال سے چپس کے پیکٹ چوری کرنے کے لیے اسٹور میں آرہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں