جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اسرائیل غزہ میں شہریوں پر حملے بند کرے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں پر حملے بند کرے، التابین اسکول پر مہلک اسرائیلی حملے انتہائی قابل مذمت ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اسرائیلی حملے جن میں شہری ہلاکتیں ہوتی ہیں منظم دکھائی دیتے ہیں، غزہ میں التابین اسکول پر مہلک اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی جانب سے ایسی حرکتوں کا کوئی جواز نہیں اورنہ ہوسکتا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے نے خوفزدہ کردیا ہے، التابین اسکول پر اسرائیلی حملے اور المناک جانی نقصان سے پریشان ہوں۔

- Advertisement -

بیلجیئم کے وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں، اسرائیل کی جنگ فوری رکنی چاہیے، ہرصورت جنگ بندی ہونی چاہیے، آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قانون کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے۔

دریں اثنا ترجمان یونیسیفب نے کہا کہ یونیسیف کو غزہ کی پٹی میں دشواری کا سامنا ہے، فلسطینی علاقوں میں سامان کی نقل و حمل میں چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا ادارہ بچوں کو اسٹیشنری کٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

یونیسیف کے ترجمان نے بتایا کہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں کیونکہ زیادہ تر تباہ ہوچکے ہیں، سیوریج میں وائرس کا پتہ چلنے کے بعد پولیو مہم بھی نہیں چلائی جاسکتی، ادویات اور حفظان صحت کی کٹس کی سپلائی میسر نہیں۔

اسرائیلی اخبار نے خبر دی ہے کہ قابض اسرائیل کے شہریوں نے نیتن یاہو کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، اسرائیل کی اتحادی حکومت کیخلاف آج رات مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں