جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

غزہ میں اسکول پر وحشیانہ اسرائیلی حملے نے دنیا کو پھر ’نیند‘ سے جگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں ایک اسکول پر وحشیانہ اسرائیلی حملے نے دنیا کو ایک بار پھر ’نیند‘ سے جگا دیا ہے، اسرائیل نے بربریت کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر جارحیت میں اب تک 39,790 فلسطینیوں کو موت کی نیند سلایا ہے، تاہم پوری دنیا اسرائیل کی درندگی کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر سکی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک طرف جب کہ غزہ شہر کے اسکول پر، جو پناہ گزینوں کی رہائش گاہ تھی، اسرائیل کے تازہ ترین حملے کے بعد طبی عملہ اور زندہ بچ جانے والے متاثرین کے جسم کے اعضا اکٹھے کر رہے اور لاپتا افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، وہاں دوسری طرف عالمی رہنما اس بمباری کے خلاف حسب معمول مذمتی بیانات جاری کر رہے ہیں۔

اسکول پر اسرائیلی حملے کے بعد الجیریا نے منگل کو سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دے دی ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے کہا کہ اسکول پر اسرائیلی حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا۔

- Advertisement -

کینیڈا، ترکیہ، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی اسرائیلی وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قطر نے پناہ گزین اسکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے التابعین اسکول پر حملہ اسرائیل کا انسانیت کے خلاف ایک اور نیا جرم ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی حملے پر تشویش کا اظہار کیا، کملا ہیرس نے کہا حملے میں بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے، فریقین جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر زور دیں۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، روس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل شہریوں پر حملے فوری روکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں