بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیر اعظم نے قوم کو امید اور خوشیاں دینے کا ٹاسک دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کو امید اور خوشیاں دینے کا ٹاسک دیتے ہوئے وزارتوں اور محکموں میں امید افزا اقدامات کی حکمت عملی کی ہدایت کر دی۔

حکومتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کیلیے نئی حکمت عملی تیار کر لی جس میں معاشی پلان کے تحت معاشی شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی اور مالیاتی خسارہ کم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلیے برطانوی معیشت دان کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کر لیا گیا جو 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

- Advertisement -

مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات سے برآمدات سال 2028 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کی تجویز اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اصلاحات پر کامیاب عملدرآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا، مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

پلان میں چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوست ملک کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔

ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کیلیے سیاسی استحکام ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں