ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حسینہ واجد کا بیٹا والدہ کی زندگی بچانے پر مودی حکومت کے گُن گانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش میں طلباء کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کے دوران ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد کا بیٹا سجیب واجد بھارتی حکومت کا شکر گزار ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے واشنگٹن سے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے مودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی والوں نے میری والدہ کو محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا۔

سجیب واجد کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر فوری طور پر انتخابات نہیں کروائے گئے تو ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے، بنگلادیش کی عبوری حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ہجوم کو ملک میں حکمرانی کی اجازت دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

عبوری حکومت کو مکمل طور پر بے اختیار اور علامتی قرار دیتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ملک میں اہم اداروں کے سربراہان جس میں چیف جسٹس، مرکزی بینک کے گورنر اور پولیس چیف کی برطرفی مظاہرین کے مطالبات کے بعد کی گئی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حسینہ واجد کے بیٹے نے کہا کہ نئی دہلی نے ان کی والدہ کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، میں امید کرتا ہوں کہ میری والدہ جلد وطن واپس لوٹ سکیں گی، تاہم ابھی تک ان کے کسی تیسرے ملک میں جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور میں اپنی والدہ سے رابطے میں ہوں۔

چین نے ایران کو ایک بار پھر حمایت کی یقین دہانی

واضح رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کیا جانے والا احتجاج بعد میں حسینہ واجد کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوگیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینی پڑی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں