منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

معروف پاکستانی گلوکارہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

ہانیہ اسلم کی کزن زیب بنگش نے اس خبر کی تصدیق انسٹاگرام پر کی، انہوں نے بتایا کہ ہانیہ اسلم کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

گلوکارہ کا تعلق کوہاٹ سے تھا، وہ کوک اسٹوڈیو کی موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔

- Advertisement -

معروف جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں، جن میں ترکی، پشتو، وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنوں کو تخلیق کیا، خاص طور پر کوک سٹوڈیو پران کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بہت زیادہ پذیرائی ملی۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے گلوکارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں