بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگتا ہے کچھ چیزیں ثابت ہو چکی‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹاپ سٹی کیس میں کچھ چیزیں سامنے آئی تھیں کہ اختیارات سے تجاوز ہوا ہے اور فیض حمیدکو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے متعدد بےضابطگیاں ٹاپ سٹی سےمتعلق ہی ہیں فیض حمید کیخلاف دیگر انکوائریاں ہوئی ہیں تو اس کا معلوم نہیں ہمیں ٹاپ سٹی کےکیس تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع، تحویل میں لے لیا گیا

راناثنااللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے کہا تھا کہ معاہدے کرنے کا اختیارعسکری حکام کو نہیں تھا آئی ایس پی آر کی جانب سے واضح اور مفصل بیان سامنے آیا ہے ٹاپ سٹی سےمتعلق سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے تھے ہمیں محدود رہنا چاہیے اور معاملے کو الجھانا نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو منیج کر کے نہیں بٹھایا گیا تھا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے کے معاملے میں فیض حمید کا ضرور کردار تھا فیض حمیدکےخلاف کارروائی ٹاپ سٹی  پرعدالتی حکم کی انکوائری سےمتعلق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں