منگل, اکتوبر 29, 2024
اشتہار

پستولیں دھونے والی خاتون کی ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال : بھارت میں ایک گھر کے اندر خاتون کی پستولیں دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک غیر معمولی ویڈیو نے پولیس کو اسلحہ بنانے کی غیرقانونی فیکٹری تک پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پستولوں کو پانی سے دھونے سے پہلے برش سے رگڑ رہی ہے، پولیس نے سائبر ٹیم کی مدد سے اس خفیہ مقام کا پتا چلایا جہاں یہ ویڈیو فلمایا گیا تھا۔

- Advertisement -

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مہوا پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقامی گاؤں کی ویڈیو ہے جس میں ایک شخص خاتون کو یہ ہدایت دے رہا ہے کہ پستولوں کو پالش کرنے کے لئے اسے چاہئے کہ وہ صابن کو پانی میں اچھی طرح حل کرے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا لیکن اس سے قبل غیرقانونی پستولیں اور دیگر ہتھیار تیار کرنے والے ملزمان باپ بیٹا فیکٹری کو تالا لگا کر سامان سمیت فرار ہوگئے۔

تاہم پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے ملزمان شکتی کپور عرف چھوٹو اور اس کے باپ بہاری لال کو پکڑ لیا ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی ہتھیاروں کی تیاری کے متعدد آلات برآمد کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 315 بور کی ایک ڈبل بیرل بندوق، 315 بور اور 12 بور کا ایک پستول بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں