منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

نمرہ خان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے ویڈیو بیان نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں لیکن یہ ویڈیو میں اس چیز کے لیے نہیں بنارہی کل میرے ساتھ جو ہوا آج مجھے آپ سب کو اس لیے بتانا ہے کہ کیونکہ میں یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا آپ اپنی بہن، ماں، بھابھی، بیٹی، بیوی کو اپنے ملک میں محفوظ باہر بھیج سکتے ہیں، آپ نہیں بھیج سکتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کل ڈیفنس میں کھڑی فیملی کا انتظار کررہی تھی وہ رش میں پھنسے ہوئے تھے اور مجھ تک پہنچ نہیں سکے تھے، اسی دوران  تین مسلح افراد آئے انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، میرے ہاتھ میں موبائل اور کندھے پر بیگ موجود تھے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ میں اس لیے آگے ہوکر کھڑی تھی کہ بارش ہورہی تھی، مسلح افراد نے مجھے پکڑا اور اسلحہ مجھ پر تان کر لے جارہے تھے، قریب میں لوگ اور چار گارڈز بھی موجود تھے میں چیختی رہی لیکں کسی نے میری نہ سنی۔

نمرہ خان کے مطابق میں نے اسے دھکا دیا اور بھاگ گئی وہ مجھے گولی مار سکتا تھا لیکن میں نے اپنے آپ کو خود بچایا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھاگتے ہوئے چلتی گاڑی کے آگے آئی ان کو رکوایا  اور اس فیملی نے مجھے بچایا، وہ گاڑی سے اترے اور قریب ہوٹل کی ٹیم باہر آئی وہ مجھے ریسکیو کرکے لے کر گئے۔

اداکارہ نے کہا میں کیسے بولوں کہ اداکارہ ہوں اور ٹیکس پیئر ہوں، میں اس ملک کا ٹیکس دیتی ہوں اس سے بہتر ہے کہ وہ ٹیکس کے پیسے بچا کر چار گارڈز رکھ لوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں