اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سول ایوی ایشن اتھارٹی 3 نئے محکموں میں تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرکے تین نئے محکمے قائم کردیئے گئے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سی اے اے میں تقسیم کرکے تین نئے محکمے قائم کردیئے گئے، ریگولیٹری شعبہ جات سی اے اے کا حصہ ہوں گے جبکہ ائیرپورٹس کو پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بناکر الگ محکمہ بنادیا گیا۔

- Advertisement -

بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پر مشتمل تیسرا محکمہ قائم کردیا گیا ، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

وفاقی حکومت نے سی اے اے ، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن قائم کرنے کا الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹ اسٹینڈرڈ ل، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایر اسپیس، ایروردی نیس، ایئر ٹرانسپورٹ ایرومیڈیکل پر مشتمل شعبہ جات سول ایوی ایشن کا حصہ ہونگے۔

ملک بھر کے ایئرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی میں شامل کرلیے گئے، 2023 میں وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے سی اے اے ، ائیرپورٹ اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے محکموں کو بل پاس کیا تھا۔

تینوں محکموں کے ملازمین کو انکی قابلیت اور تجربہ کے حساب سے محکموں میں تقسیم کردیا گیا جبکہ مالیات، اثاثوں کو بھی تینوں محکموں مین تقسیم کردیا گیا ہے۔

تینوں محکموں کے سربراہان لگانے کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، وزارت ہوابازی کی طرف سےسی اے اے  اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈی جی لگانے کے لیے چند دن قبل اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں