اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کے پسندیدہ سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے پسندیدہ سیکریٹری صحت علی جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، علی جان پرپنجاب بھر کے اسپتالوں سے 62 ملازمین کو برطرف کرانے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پسندیدہ بیورو کریٹ ہونے کے باوجود سیکرٹری صحت علی جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مریم نواز نے صوبے بھر کے اسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئےایم پی ایز نامزد کئے تھے، سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس میں نامزد اراکین اسمبلی کو صرف اور صرف وزٹ کی حد تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

- Advertisement -

علی جان نےتقرریاں وتبادلے اور چھٹی سمیت کوئی کام ایم پی ایز کے کہنے پر نہ کرنے کاکہا تھا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان نےحکم جاری کیا اراکین اسمبلی کی سفارشوں کا ریکارڈ رکھا جائے۔

متعدد اراکین نے سیکرٹری صحت کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی تھی، تحریک التوا میں بتایا گیا تھا پنجاب بھرکے ہسپتالوں سے 62 سے زائد ملازمین کو سیکرٹری علی جان نے برطرف کردیا تھا۔

صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بھٹی نے تحریک میں بتایا کہ کرپشن میں ملوث افسران کو چن چن کر سیکرٹری صحت علی جان نے اہم تعیناتیاں دیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں