بھارتی ریاست بِہار میں سالانہ پوجا کے وقت بھگدڑ سے درجنوں پجاری قدموں تلے کچلے گئے۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع جہان آباد کے مقامی مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ملک بھر سے آنے والے پجاریوں اور مندر کے باہر پھول بیچنے والوں کے درمیان قیمت پر تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس دکانداروں اور پجاریوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی اور لاٹھی چارج کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں لوگ کچلے گئے۔
اس سے قبل بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 166 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
ایرانی صدر کے نائب جواد ظریف 10 روز بعد ہی مستعفی
بھولے بابا کے تہوار کے دوران ایک عارضی ٹینٹ سے ہزاروں افراد کے نکلنے کے دوران افرا تفری مچ گئی تھی جس سے زیادہ تر بچے اور عورتیں لقمہ اجل بن گئی تھیں۔