منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد حسینہ واجد کا پہلا بیان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک چھوڑنے کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد کی جانب سے والدہ کا پہلا بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں حسینہ واجد نے ملک میں حالیہ قتل و غارت گری میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سابق وزیر اعظم نے ملک میں پُرتشدد واقعات اور ان میں اپنی جانیں گنوانے والوں کیلیے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے اپنے والد کے بارے میں کہا کہ بابائے قوم شیخ مجیب الرحمان جن کی قیادت میں ہم نے ایک آزاد قوم کی حیثیت سے خود اعتمادی، شناخت اور ایک آزاد ملک حاصل کیا ان کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جولائی سے ایک تحریک کے نام پر توڑ پھوڑ اور تشدد کی وجہ سے کئی جانیں چلی گئیں، طلبا، اساتذہ، پولیس حتیٰ کہ خواتین پولیس، صحافی، ثقافتی کارکن، محنت کش، عوامی لیگ اور اس سے وابستہ رہنما، کارکنان، پیدل چلنے والے اور مختلف اداروں کے کارکنان جو حملوں کا نشانہ بن کر چل بسے میں ان کیلیے تعزیت اور دعاگو ہوں۔

حسینہ واجد نے کہا کہ پُرتشدد واقعات میں لاکھوں شہیدوں کے خون کی توہین کی جس کیلیے مجھے انصاف چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں