منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

شگفتہ اعجاز نے اسپتال سے بیمار شوہر کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اسپتال سے بیمار شوہر کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بیمار شوہر اور بیٹیوں کو دکھایا جو والد سے محبت سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کے شوہر یحییٰ کی طبیعت کچھ دن قبل بہت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروایا گیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کے علاج اور زائد العمری کی وجہ سے ان کے شوہر میں متعدد طبی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں جن کا ترتیب وار علاج کیا جارہا ہے اور علاج شروع کیے جانے کے بعد ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کو نمونیا بخار کے علاوہ چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے، کیوں کہ ان کی ایک ہڈی سخت متاثر ہو چکی ہے جو چلنے پھرنے میں دماغ کا سہارا لیتی ہے۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی چلنے پھرنے والی ہڈی متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی ریڈیئیشن ہوگی، جس کے 10 سیشن ہوں گے اور پہلا سیشن ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہاں زیر علاج ہیں مگر اب ان میں کچھ زیادہ پیچیدگیاں ہو چکی ہیں، کچھ دن سے ان کی دل کی دھڑکن بھی بڑھی ہوئی تھی اور وہ کچھ دن تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں