بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

دو فرانسیسی لڑاکا طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں 2 رافیل لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے مشرق میں دو فرانسیسی فوجی طیارے فضا میں ٹکرا گئے، جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے معمول کی پرواز پر تھے، حادثے کے نتیجے میں دو فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے جب کہ ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن سیبسٹین میبائر اور لیفٹیننٹ میتھیس لارنس شامل ہیں، فرانسیسی میڈیا کے مطابق دو میں سے ایک ٹرینی پائلٹ اور دوسرا انسٹرکٹر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پائلٹ نے تباہ ہوتے طیارے سے بروقت پیراشوٹ کے ذریعے خود کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی، جو زخمی ہو گیا تھا تاہم ہوش میں تھا، طیاروں کے ملبے اور مرنے والوں کی لاشیں تلاش کرنے کیے لیے ڈرونز سے بھی کام لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں