جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

ارشد ندیم کا 100 طالبعلموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 100 طالبعلموں کے لیے لیپ ٹاپ کے تحفے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کراچی میں گورنر سندھ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے 100 طلبہ وطالبات کے لیے لیپ ٹاپ کے تحائف دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مستقبل میں وہ کراچی میں اکیڈمی بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس پر وقت آنے پر کام کریں گے۔

 

- Advertisement -

ارشد ندیم نے کہا کہ وہ 2028 اور 2032 کے اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا اور گولڈ میڈل جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف کراچی ہی نہیں بلکہ جب سے وہ گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس پہنچے ہیں ملک کے چپے چپے سے عوام کا پیار مل رہا ہے جو میرے لیے قابل فخر ہے۔

 

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ ہفتے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر طویل تھرو کر کے نہ صرف اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستان کے لیے انفرادی حیثیت میں پہلا گولڈ میڈل بھی جیتا۔

ارشد ندیم کو وطن واپسی پر قوم کی جانب سے ہر جگہ شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینے کے علاوہ 15 کروڑ نقد انعام، پنجاب حکومت کی جانب سے 10 کروڑ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں