بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی میں ارشد ندیم انعامات کی بارش میں نہا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اولمپک گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم کی شہر قائد آمد پر کراچی والوں نے ان پر انعامات کی برسات کر دی۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے جیولن ہیرو ارشد ندیم گزشتہ روز کراچی پہنچے تو ان کا نہ صرف سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا بلکہ کراچی والوں نے بھی اپنی محبت نچھاور کرتے ہوئے ان پر انعامات کی برسات کر دی۔

ارشد ندیم نے خصوصی دعوت پر آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں وزیراعلیٰ نے انہیں اعلان کردہ پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا جب کہ خصوصی شیلڈ سے بھی نوازا۔

- Advertisement -

اس سے قبل گزشتہ شب انہوں نے گورنر ہاؤس میں شایان شان استقبالیے میں شرکت کی تھی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں 20 لاکھ روپے انعام دینے اس کے ساتھ ہی ان کی پوری فیملی کو آئی فون دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا گورنر ہاؤس میں ہی معروف کاروباری شخصیت علی شیخانی نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے انعام جب کہ ریحان چاؤلہ کی جانب سے ان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

کراچی کے معروف بلڈر جی ایف ایس کی جانب سے نہ صرف ارشد ندیم کے لیے 300 گز کے پلاٹ بلکہ ان کی اکیڈمی کے لیے بھی پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے انہیں گاڑی دینے کا اعلان کیا جس پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ ارشد ندیم کو گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے جو نمبر چاہیے وہ الاٹ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے انعام دے دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں