جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد توحید حسین نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کے مطالبے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو کئی مقدمات کا سامنا ہے اور اگر وزارت داخلہ وقانون نے کہا تو پھر بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

توحید حسین نے کہا کہ موجودہ صورتحال بھارتی حکومت کے لیے ایک شرمناک صورتحال ہے اور یہ بات بھارت بخوبی جانتا ہے۔ یقین ہے کہ بھارت اس مطالبے کا احترام کرے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب حسینہ واجد اور ان کے دور کے اہم حکومتی عہدیداروں پر طلبا تحریک کے دوران ہونے والے مظاہروں میں شہریوں کی ہلاکتوں اور تشدد سے متعلق مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سابق وزیراعظم سمیت مزید 10 شخصیات کے خلاف قتل سمیت تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں