جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بااختیارجوڈیشل کمیشن نہ بناتوسڑکوں پرآئیں گے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عمران نے کہا ہے کہ با اختیار جوڈیشنل کمیشن نہ بنایا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلے گے، دھاندلی کرنیوالوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کہہ رہا ہے 34376بوگس ووٹ نکلے ہیں،  کاؤنٹرفائل نہیں تھی، دستخط اور مہر موجود نہیں تھی، یہ کہنا کہ صرف3ہزارووٹ جعلی نکلے غلط ہے، این اے 122 میں کمیشن کی تحقیقات میں 1395ووٹوں پر غلط انگوٹھے کے نشانات جبکہ 1487غلط کاسٹ ہوئے، انہوں نے کہا کہ 20 پولنگ سٹیشن میں ایسے بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے ان پر غلط سیریل نمبر تھا،خوف میں آکر لاکھوں بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے مطالبے میں شامل میں چار حلقوں میں سے تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو چکی، این اے 122 میں 184,000ووٹوں میں سے 34,376بوگس قرار پائے، ن لیگ جوجوڈیشل کمیشن بناناچاہتی ہے اس کاکوئی فائدہ نہیں، تھیلیاں بھرنےوالوں کی مددکرنےوالی نگراں حکومت تھی،جب تھیلے بھرے جارہے تھے توکیا آراوزکونظرنہیں آرہاتھا،ان کا کہنا تھا کہ  دھاندلی ہوئی ہے اور جرم ہوا تو ان لوگوں کوکون پکڑے گا، اگر حکومت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کیا تو پھر سے سڑکوں پر آئیں گے اور اٹھارہ جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

- Advertisement -

سول نا فرمانی کی تحریک ختم کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کے معملے پر اگلی پریس کانفرنس ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے دھرنا ختم کیا حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزرشید سے کہیں کہ وہ این اے 122کی رپورٹ پڑھ لیں، رپورٹ آج جاری ہوئی ، پرویز رشید نے کل کیسے پڑھ لی، پرویز رشید سے بولوں گا جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، فکس میچ کا نتیجہ کھیل ختم ہونے سےپہلے نظر آجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے، اٹھارہ جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، انصاف ملنے تل ہم اسٹریٹ مومنٹ چلائیں گے ۔

مزکرات کے حوالے سے کئے گئے سوال پر پی ٹی آئی کئ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنےجوڈیشل کمیشن کےمعاملےپرایک مرتبہ رابطہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھےمزید کسی نشست میں کوئی پیشرفت نظرنہیں آرہی،جوڈیشل کمیشن کے معاملے پرجتنی لچک دکھا سکتے تھے دکھا دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں