اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ٹی اے نے پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں ‘سست’ انٹرنیٹ سروسز کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت سست انٹرنیٹ نہ صرف تقریباً تمام پاکستانیوں کے لیے درد سربناہوا ہے،، بلکہ سنگین شکل اختیارکرچکا ہے۔

سست روی اور تعطل کے شکار انٹرنیٹ نے رابطوں،آن لائن کاروبار، فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری کو بری طرح متاثر کررکھا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائر وال کی تنصیب کےباعث انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاایپلیکیشنز تعطل کا شکار ہورہی ہیں ، تاہم صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

یاد رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا، سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے اب تک قومی خزانے کو پانچ سو ملین کا نقصان پہنچ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت شیزا فاطمہ نے کہا تھا کہ ہم فائیو جی کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ سلو ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قائمہ کمیٹی نےدوہفتوں میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں