جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں شریک خاتون کے لباس پر اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خواتین کے لباس کے لیے ایس او پیز ہونے چاہئیں اور اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

اقبال آفریدی نے کہا کہ اس طرح کے لباس میں اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب لیگی رہنما طارق فضل چوہدری اور پی پی رہنما شیری رحمان نے اقبال آفریدی پر ہراسمنٹ کا کیس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

طارق فضل نے کہا کہ انہیں تمیز ہی نہیں ہے کہ خاتون کے بارے میں ایسے ریمارکس دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں