کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کو علاقوں کی نگرانی کے لیےکمیٹیاں بنانے کی ہدایت کر دی۔
دہشت گردوں کے کسی بھی ردعمل سے ہوشیار رہنے کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے کارکنان و ہمدردوں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران کارکان اورہمدرد موجودہ حالات کے پیش نظر اردگردکے ماحول اورعلاقوں پرکڑی نظر رکھیں، بزرگوں اور ہمدردوں کی مدد سے محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اورفوری طورپر محلوں کی نگرانی کا کام شروع کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی نے اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی کہا ہے کہ وہ پولیس اور رینجرز حکام سے رابطہ رکھیں اور علاقوں میں رینجرز اورپولیس کے گشت کو مؤثر بنانے کیلئے بات چیت کریں رابطہ کمیٹی نے اراکین اسمبلی کو علاقوں میں بیریئرزلگانے کے حوالے سے بھی حکام سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔