گھوٹکی میں ایم فائیو موٹر وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور گھوٹکی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آّیا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو گھوٹکی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
، موٹر وے پولیس کے مطابق اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں2خواتین ،2بچے اور 3 مرد شامل ہیں، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ، لاشیں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔