بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آسٹریا: شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریا میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، نظام زندگی بری طری متاثر ہوا ہے۔

دارالحکومت ویانا میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے سبب متعدد پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

دوسری جانب جاپان میں سمندری طوفان ایمپل نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے، مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقت ور سمندری طوفان کا سامنا ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو میں بھی طوفانی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

طوفان کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس سے دو ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں