اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سعودی ایئرلائن کی ٹکٹوں سے متعلق پاکستانیوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے سعودی ایئرلائن نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کر دی۔

سعودی عرب کے قومی ایئرلائن سعودیہ نے پاکستانی باشندوں اور دیگر شہریوں کے لیے جدہ اور ریاض ہوائی اڈوں سے بین الاقوامی پروازوں پر محدود رعایتی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 سے 31 اگست تک ٹکٹ کی قیمتوں میں 50 فیصد تک رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام سعودیہ کے سال بھر اپنے مہمانوں کو خصوصی سودے اور مسابقتی قیمتیں فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ایئر لائن کی پروموشنل آفر کی میعاد

پروموشنل پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے 18 سے 31 اگست 2024 تک اپنے ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں تاہم وہ یکم ستمبر سے 30 نومبر 2024 کے درمیان پاکستان سمیت اپنے بین الاقوامی مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔

لہذا، اس عرصے کے دوران پاکستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی اگر 18 سے 31 اگست تک ٹکٹ بک کرواتے ہیں تو ٹکٹ کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کی زبردست رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کیبن کلاسز کے لیے ڈسکاؤنٹ لاگو ہے۔ یہ پیشکش چار براعظموں کے ممالک کے لیے بزنس اور گیسٹ کلاس (اکانومی) دونوں پر لاگو ہوتی ہے۔

ریاض، جدہ سے سعودیہ پروازوں پر ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کریں۔

مسافر 18 سے 31 اگست تک ٹکٹ کی قیمتوں پر پروموشنل آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے سعودیہ کی آفیشل ویب سائٹ یا ان کے دفاتر کا دورہ کر سکتے ہیں۔

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

گزشتہ روز پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 یفصد کمی کا اعلان کیا ہے، کراچی سے جدہ اور مدینہ جانے کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری رکائے جاسکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں