بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کولکتہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ کی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری تھی۔
سمراٹ مکھرجی کی گاڑی موٹرسائیکل کو کچلنے کے بعد ایک گھر سے بھی ٹکرائی جس سے اس کا گیٹ ٹوٹ گیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد سمراٹ مکھرجی کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سمراٹ مکھرجی، کاجل، رانی مکھرجی، تنیشا مکھرجی اور ایان مکھرجی کے کزن ہیں۔
انہوں نے متعدد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں رام اور شیام، بھائی بھائی، زنجیر، سکندر سڑک کا، ہم ہیں راہی کار کے ودیگر شامل ہیں۔
سمراٹ بنگالی شوز کا بھی حصہ رہے ہیں جن میں تپسیا، سوا بھومی شامل ہیں۔