بنوں : آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے خوڑگئی موسی خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی۔
جس کے نتیجے مین دوخواتین ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں جبکہ افسوس ناک واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر ،سماہنی اور گردواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، ملحقہ آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اپراور لوئرچترال کے درجنوں دیہات دریا کے کٹاو کی زد میں ہیں، سیلابی صورتحال سے وادی ریشن شدید متاثرہے، مکانات اورفصلیں پانی میں بہہ گئیں، جس سے سیکڑوں افراد گھربارسے محروم ہوگئے۔