ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

گیس کے بڑھتے بل عوام کے لیے عذاب بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گیس کے بڑھتے بل عوام کے لیے عذاب بن گئے ہیں اور غریب لوگوں کے لیے ان بلوں کی ادائیگی دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے ناصر حسن کے مطابق ملک میں مہنگائی نے چہار سو اپنے پھر پھیلا لیے ہیں بجلی، پٹرول، کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ اب گیس بھی کمیابی کے ساتھ انتہائی مہنگی ہوچکی ہے اور قیمتیں اتنی بلند ہوگئی ہیں کہ غریب عوام کے لیے ان کی ادائیگی نا ممکن ہو گئی ہے

عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے بعد گیس کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے ہمارا جینا مشکل کر دیا ہے۔ تنخواہ کے برابر بل آتا، اگر ساری کمائی بلوں میں خرچ کر دیں گے تو بچوں کو کیا کھلائیں گے۔

- Advertisement -

شہری کہتے ہیں کہ ہم بنیادی سہولیات کے بلوں کے بیچ پھنس کر ذہنی کرب کا شکار ہو چکے ہیں اور حکمراں امیدوں اور دلاسوں سے کب تک نظام کو چلائیں گے۔

مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس والوں پر بھی بجلی محکمے کا اثر آ گیا ہے آئے روز قیمتیں بڑھاتے، ڈٹیکشن لگاتے ہیں۔ جن کا چار، یا پانچ سو کا بل آتا تھا اب چھ اور سات ہزار کا بل آ رہا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس نے چولہے جلانے کو بھی مشکل بنا دیا ہے، حکمران عوام کو سڑکوں پر آنے پر کیوں مجبور کر کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں